خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، سونا بے حد مہنگا ہونے کے بعد ایک بار پھر سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 9 ہزار 500روپے کی کمی ہوئی جس سے فی تولہ سونا 4لاکھ 94 ہزار 662روپے کی سطح پر آگیا۔
پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 8 ہزار 145روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام سونے کی نئی قیمت 4لاکھ 24 ہزار 92روپے ہوگئی۔
جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 7ہزار 466روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں 10گرام سونا 3لاکھ 88ہزار 765روپے کا ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 300روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں چاندی کی نئی قیمت 7 ہزار 884روپے فی تولہ ہوگئی۔
اسی طرح 24قیراط کی حامل 10گرام چاندی کی قیمت میں بھی 257روپے کی کمی ہوئی جس سے 10گرام چاندی کی نئی قیمت 6 ہزار 759 روپے ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی۔ سونے کی فی اونس قیمت 95ڈالرز کم ہو کر 4 ہزار 723ڈالرز فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 3ڈالرز کم ہو کر 74ڈالرز کی سطح پر آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








