عمیری لیک ویڈیو میں دکھائی دینے والی خاتون کی ضمانت منظور کرلی گئی ہے، ویڈیو میں خاتون سے جو کچھ منسوب کیا گیا تھا، اس کے برعکس قصہ کچھ اور نکلا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نازیبا عمیری ویڈیو کیس میں نامزد خاتون تہمینہ عرف گوگو نے ضمانت کرالی۔ تہمینہ افتخار نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک گھریلو خاتون ہوں۔ جو کچھ بھی کیا، عمیری نے کیا۔ مجھے ویڈیو کے بارے میں نہیں معلوم کہ کیسے بنی۔ عمیری کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
کچھ ہی عرصہ قبل سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہونے والی عمیری لیک ویڈیو میں جنسی مناظر نمایاں تھے۔ حال ہی میں سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق خاتون کی ضمانت ان کے وکلاء نور محمد اور محمد علی نے کروائی۔ نور محمد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ خاتون کا بیان سچ پر مبنی ہے۔
نور محمد ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ خاتون بے گناہ ہے اور اس کا پہلے کوئی اسکینڈل نہیں ہے۔ خاتون کوئی مجرم نہیں بلکہ جرم کا شکار ہے جس کی بنیاد پر اس کی ضمانت ہوئی۔ ضمانت 26مارچ 2026 کو منظور ہوئی۔ ان کے خاوند افتخار میرے پاس آئے تھے، ان کا بھی یہی کہنا ہے کہ یہ گھریلوخاتون ہیں۔
خیال رہے کہ عمیری لیک ویڈیو کیس کئی روز تک سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ وکیل کے بیان کے مطابق جہاں یہ واقعہ ہوا، خاتون کی وہاں رہائش ہی نہیں۔ وہاں خاتون کو دھوکے سے بلایا گیا۔ خاتون پر جھوٹا مقدمہ قائم کیا گیا۔ عمیری ہی تمام تر واقعے کا ذمہ دار ہے۔ اسے لازمی سزا ہونی چاہئے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








