ٹانک: سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران 2 خوارج کمانڈرز ہلاک

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹانک
(فوٹو: ڈان)

صوبہ خیبر پختونخوا  کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 خوارج کمانڈرز کو ہلاک کردیا ہے، سکیورٹی حکام کا کنہا ہے کہ خوارج معاشرے میں بدامنی، خونریزی اور انتشار کو فروغ دے رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مؤثر آپریشن کیا، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کمانڈر خار اور سیف الرحمان کے ناموں سے ہوئی جو علاقے میں متعدد دہشت گردی کے واقعات میں ملوث رہے۔

سکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ خوارج کی سرگرمیاں نہ صرف مقامی امن کے خلاف تھیں بلکہ انہوں نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا تھا۔ خوارج کی سرگرمیوں سے نہ صرف امن متأثر ہوتا ہے بلکہ معمولاتِ زندگی بھی مفلوج ہوجاتے ہیں اور سماجی استحکام کو شدید نقصان پہنچتا ہے۔

ملک بھر میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے فورسز کا کہنا ہے کہ سکیورٹی ادارے مکمل پیشہ ورانہ مہارت اور قربانی کے جذبے سے سرشار ہو کر قیامِ امن اور عوامی تحفظ کیلئے کوشاں ہیں۔

Related Posts