پی ایس ایل 11! بابر اعظم کا ایک اور عالمی ریکارڈ؛ جان کر حیران رہ جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستان کرکٹ کے اسٹار بلے باز اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنا نام تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھوا لیا ہے۔

پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران بابر اعظم نے نہ صرف ٹیم کو مضبوط بنیاد فراہم کی بلکہ تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے کا عالمی ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

بابر اعظم نے یہ کارنامہ محض 338 اننگز میں انجام دیا یوں انہوں نے ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز بلے باز کرس گیل کا 343 اننگز کا ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔ اس فہرست میں بھارت کے ویرات کوہلی 360 اننگز کے ساتھ تیسرے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 368 اننگز کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

بابر اعظم اس اعزاز تک پہنچنے والے پاکستان کے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ سنگ میل تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک حاصل کر چکے ہیں، جن کے مجموعی ٹی ٹوئنٹی رنز 13 ہزار سے زائد ہیں۔

Related Posts