آدھی قیمت پر ٹرین کا سفر ممکن! وزیرِ ریلوے نے صحافیوں کو خوشخبری سنادی

تازہ ترین

تازہ ترین

Pakistan Railways Temporarily Suspends Winter Schedule
Profit by Pakistan Today

پاکستان کی صحافی برادری کے لیے ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی کی ہدایت پر پاکستان ریلویز نے صحافیوں کے لیے سفری سہولیات بحال کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صحافیوں اور ان کی اہلیہ کو جرنلسٹ کارڈ پر ریلوے ٹکٹ میں 50 فیصد رعایت دوبارہ فراہم کی جائے گی جس سے ملک بھر میں سفر کرنے والے صحافیوں کو نمایاں ریلیف ملے گا۔

یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب لاہور میں صحافیوں کے ایک وفد نے وفاقی وزیرِ ریلوے سے ملاقات کے دوران اس سہولت کی بحالی کا مطالبہ کیا۔ وزیرِ ریلوے نے فوری نوٹس لیتے ہوئے اس دیرینہ مسئلے کو حل کرنے کی ہدایت جاری کی۔

اس موقع پر محمد حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہوتے ہیں جبکہ ذمہ دار صحافت کسی بھی مضبوط جمہوری نظام کی بنیاد ہے۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ریلویز آئندہ بھی صحافی برادری کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھے گا اور ان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری رکھے گا۔

یہ اقدام صحافیوں کے لیے نہ صرف مالی سہولت فراہم کرے گا بلکہ ان کے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں بھی آسانی پیدا کرے گا۔

Related Posts