کراچی کنگز کو بدترین شکست! زلمی نے ریکارڈ توڑ فتح حاصل کرلی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

پاکستان سپر لیگ 2026 کے 17ویں میچ میں پشاور زلمی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کراچی کنگز کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 159 رنز سے شکست دے دی۔

میچ میں پشاور زلمی کے بیٹرز نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 246 رنز 3 وکٹوں کے نقصان پر اسکور کیے جو کراچی کنگز کے لیے ایک مشکل ہدف ثابت ہوا۔

زلمی کی جانب سے کوشل مینڈس نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 52 گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کپتان بابر اعظم نے بھی ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 87 رنز بنائے۔

یہ جیت اس لحاظ سے بھی اہم رہی کہ کراچی کنگز، ڈیوڈ وارنر کی قیادت میں اب تک ناقابلِ شکست رہی تھی مگر اس میچ میں زلمی نے ان کی فتوحات کا سلسلہ توڑ دیا۔

پشاور زلمی کی یہ کامیابی نہ صرف ٹورنامنٹ میں ان کی پوزیشن کو مضبوط بناتی ہے بلکہ ٹیم کے اعتماد میں بھی زبردست اضافہ کرتی ہے۔

Related Posts