افغانستان کی ضرورت ختم؟ پاکستان نے وسطی ایشیا تک رسائی کیلئے ایرانی تجارتی راہداری ڈھونڈ لی

تازہ ترین

تازہ ترین

نئی ایرانی تجارتی راہداری
ایران کے ذریعے پاکستان وسطی ایشیا سے منسلک، علامتی فوٹو

پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، درآمدی سامان گوادر سے ایرانی علاقے رمدان پہنچا جہاں سے یہ سامان آگے وسط ایشیا کے ممالک تک پہنچے گا۔

 کسٹم کے اعلامیے کے مطابق کراچی سے پہلی برآمدی کھیپ تاشقند کے لیے روانہ کردی گئی ہے، نئے تجارتی راستے کے ذریعے پہلی کھیپ میں منجمد گوشت روانہ کیا گیا ہے، برآمدی کھیپ رمدان بارڈر سے ایران میں داخل ہو کر وسطی ایشیائی ریاستوں تک پہنچے گی۔

ترجمان کے مطابق اس طرح پاکستان سے ایران کے راستے وسط ایشیا کے ممالک تک ایک نئے زمینی تجارتی راستہ قائم ہو گیا ہے، جس کے بعد پاکستان کو وسطی ایشیا کے ممالک تک رسائی کیلئے افغانستان پر انحصار کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔

پاکستان ایران ٹرانزٹ کوریڈور ٹی آئی آر نظام کے تحت قائم کیا گیا ہے۔ جو ایران اور وسطی ایشیائی ریاستوں تک برآمدات کیلئے ایک متبادل اور مؤثر زمینی راستہ فراہم کرے گا۔

اس اقدام سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ، ترسیلی وقت میں کمی اور ملکی صنعت و تجارت کیلئے نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

Related Posts