سعودی بادشاہ کے ایک اشارے پر پاکستان ایک لاکھ فوجی بھیجنے میں ایک منٹ تاخیر نہیں کرے گا، سابق سفیر

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق سعودی سفیر علی عواد عسیری
سابق سعودی سفیر علی عواد عسیری، فائل فوٹو

پاکستان میں سابق سعودی سفیر علی عواض عسیری نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گرم جوش اور پر اعتماد تعلقات کی گہرائی کے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں طویل عرصے تک پاکستان میں مملکت کے سفیر رہنے والے عسیری کا کہنا ہے اگر سعودی بادشاہ پاکستانی وزیراعظم سے ایک لاکھ فوجی سرزمین حرم بھیج بھیجنے کا کہیں تو ایک منٹ کی تاخیر نہیں ہوگی۔

نجی میڈیا پلیٹ فارم سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان سعودی عرب کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا، اور جوہری قوت ہو یا فضائی صلاحیت، ہر ممکن طریقے سے سعودیہ کی حفاظت کرے گا۔

Related Posts