کے الیکٹرک صارفین کو پیک آورز لوڈشیڈنگ سے استثنا دے دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

پاور ڈویژن نے  پیک آورز  ریلیف اسٹریٹجی کے حوالے سے وضاحت جاری کی ہے۔

ترجمان پاورڈویژن کے مطابق  حیسکو اورکے الیکٹرک میں پیک آورز میں اضافی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، ملک کے جنوب میں سستی پاورجنریشن کی موجودگی کی وجہ سے پیک آورزمیں سوا دو گھنٹے کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، ملک کے جنوب میں فرنس آئل کے علاوہ دیگر ذرائع سے پیدا شدہ بجلی وافر مقدار میں موجود ہوتی ہے۔

ترجمان پاورڈویژن کے مطابق  جنوب میں یہ بجلی صرف انہی دو تقسیم کار کپمنیوں کو مہیا ہوتی ہے، حیسکو اور کے الیکٹرک کے صارفین کو  بے جا تکلیف میں نہیں ڈالا جارہا، کے الیکٹرک اورحیسکو صارفین کو پیک آورزمیں سوا 2 گھنٹے لوڈشیڈنگ سے استثنی دے دیا گیا ہے۔

Related Posts