ٹی آر پی کی دوڑ، کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2 نے مقبولیت کے ریکارڈ توڑ دئیے

تازہ ترین

تازہ ترین

کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2
(فوٹو: آن لائن)

بھارتی ٹی وی سیریل کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2 نے ٹی آر پی کی دوڑ میں دیگر ڈراموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مقبولیت کے ریکارڈز توڑ دئیے ہیں جبکہ روپالی گنگولی کا ڈرامہ انوپما بھی ٹی آر پی میں پیچھے رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹی آر پی کی فہرست نے ڈرامہ شائقین کو چونکا دیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دوسری پوزیشن اس وقت وسودھا نامی سیریل نے حاصل کررکھی ہے، جس کے بعد گنگا مائی کی بیٹیاں تیسرے نمبر پر آگیا۔ ماضی میں مقبول سیریل انوپما چوتھے نمبر پر پہنچ گیا۔

گزشتہ چند ہفتوں میں کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی 2 ٹی آر پی رپورٹ میں پہلے نمبر پر ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ معروف اداکارہ سمرتی ایرانی کی موجودگی کے باعث یہ ڈرامہ تاحال عوامی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے جس کی ٹی آر پی 2 اعشاریہ 0 ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ٹاپ ڈراموں کی ٹی آر پی فہرست مندرجہ ذیل ہے:

کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی ٹو — دو اعشاریہ صفر
وسودھا — ایک اعشاریہ نو
گنگا مائی کی بیٹیاں — ایک اعشاریہ آٹھ
انوپما — ایک اعشاریہ سات
کیونکہ رشتوں کے بھی روپ بدلتے ہیں — ایک اعشاریہ سات

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tuhir Verse (@tuhirverse)

اس کے بعد ’’تم سے تم تک‘‘ ایک اعشاریہ سات ٹی آر پی کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔ ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے‘‘ اور ’’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘‘ ایک اعشاریہ چھ درجہ بندی کے ساتھ بالترتیب ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر رہے۔ ’’اڑنے کی آشا‘‘ نے حیران کن طور پر ٹاپ دس میں جگہ بنائی، جبکہ ’’ناگن سیون‘‘ ایک اعشاریہ پانچ ٹی آر پی کے ساتھ دسویں نمبر پر رہا۔

خیال رہے کہ 2000 کی دہائی میں مشہور ہونے والا اسٹار پلس کا ٹی وی سیریل کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی ساس بہو کی لڑائیوں پر مبنی روایتی کہانی پر مبنی سوپ ہے جس کی طویل کہانی آج بھی ڈرامہ شائقین کو مسحور کر رہی ہے۔یہ ڈرامہ ٹی وی چینل کے علاوہ جیو ہاٹ اسٹار پر بھی اسٹریمنگ کیلئے دستیاب ہے۔

Related Posts