ایک لڑکے کی 500 گرل فرینڈز؟ محبت کے نام پر سب سے بڑا اسکینڈل؟ تہلکہ خیز راز عیاں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو جذبات سے کھیلنے کو ہی اپنا ہنر بنا لیتے ہیں مگر حالیہ واقعہ اس حد تک چونکا دینے والا ہے کہ سننے والا دنگ رہ جائے۔ سوشل میڈیا کے اس تیز رفتار دور میں جہاں تعلقات بنانا آسان ہو گیا ہے وہیں دھوکا دینا بھی پہلے سے کہیں زیادہ سہل ہو چکا ہے۔ ایک ایسا ہی شخص سامنے آیا ہے جس نے محبت کو محض ایک ہتھیار بنا کر نہ صرف درجنوں بلکہ سیکڑوں لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنسا لیا۔

مختلف واقعات پہلے بھی سامنے آتے رہے ہیں جن میں کسی نے محبت کے نام پر ایک یا دو افراد کو لوٹا مگر اس بار معاملہ کہیں زیادہ سنگین نکلا۔ ایک ملزم نے بیک وقت 500 لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ عشق کا ڈراما رچایا اور ان سے رقم بٹور کر غائب ہوتا رہا۔ اس حیران کن فراڈ کی حقیقت اس وقت سامنے آئی جب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے 35 سالہ آنند نامی شخص کو حراست میں لیا جو خود کو مختلف پیشوں سے وابستہ ظاہر کرتا تھا۔ کبھی ڈاکٹر، کبھی پروڈیوسر، کبھی وکیل اور کبھی کامیاب بزنس مین بن کر وہ سادہ لوح خواتین کو متاثر کرتا اور پھر انہیں محبت اور شادی کے خواب دکھا کر مالی فائدہ اٹھاتا۔

بتایا جاتا ہے کہ ملزم ہنی ٹریپ میں مہارت رکھتا تھا۔ اس نے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیٹنگ ایپس پر متعدد پروفائلز بنا رکھے تھے جن کے ذریعے وہ 500 سے زائد خواتین تک پہنچا۔ ان سے مختلف بہانوں سے رقم حاصل کر کے مجموعی طور پر تقریباً 2 کروڑ روپے بٹورنے میں کامیاب رہا۔

پولیس کے مطابق وہ ڈیٹنگ اور شادی کی ایپس پر خواتین سے رابطہ قائم کرتا، پہلے جذباتی وابستگی پیدا کرتا اور پھر کسی جعلی ایمرجنسی جیسے طبی مسئلہ یا کاروباری نقصان کا بہانہ بنا کر پیسے مانگتا۔ رقم ملنے کے بعد وہ فوراً رابطہ ختم کر دیتا۔ کچھ متاثرہ خواتین کو اس نے ماڈلنگ یا معروف اداروں میں داخلے کے جھوٹے وعدے دے کر بھی لوٹا۔

ایک متاثرہ لڑکی کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے جب اسے گرفتار کیا تو اس کے قبضے سے 4 اسمارٹ فونز، 8 سم کارڈز، 3 ڈیبٹ کارڈز، 4 سونے کے بریسلٹس اور ٹھگی کی رقم سے خریدی گئی 5 سونے کی چینز برآمد ہوئیں۔

مزید تفتیش کے دوران اس کے ڈیجیٹل آلات سے انکشاف ہوا کہ وہ بیک وقت کئی جعلی شناختوں کے ساتھ مختلف ریاستوں میں سرگرم تھا اور متعدد خواتین سے رابطے میں رہتا تھا۔

دہلی پولیس نے مقدمہ درج کر کے نہ صرف ملزم کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے بلکہ اس نیٹ ورک سے جڑے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے تاکہ اس دھوکے کے پورے جال کو بے نقاب کیا جا سکے۔

Related Posts