کمسن لڑکی کا اغوا، امریکی گلوکار قتل کے شبے میں گرفتار، ویڈیو سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

گلوکار
(فوٹو: بی بی سی)

ہالی ووڈ: پولیس نے امریکی گلوکار ڈیوڈ کو گزشتہ برس اغوا ہونے والی کمسن لڑکی کے مبینہ قتل کے شبے میں گرفتار کرلیا ہے۔گرفتاری کی ویڈیو سامنے آگئی۔ 

تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکار جن کا مکمل نام ڈیوڈ انتھونی ہے، ان کے خلاف جیوری کی جانب سے مبینہ قتل کی تفتیش جاری ہے اور یہ معاملہ ایک کمسن لڑکی سیلیسٹ ریواس برنینڈز کے مبینہ قتل سے منسلک ہے جس کی باقیات ستمبر میں ان کی ٹیسلا گاڑی سے برآمد ہوئی تھیں۔گلوکار کی گرفتاری کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by StayTuned Music (@staytunedgg)

گرفتاری کے حوالے سے جمعرات کے روز ایل اے پی ڈی (لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ) نے بتایا کہ اکیس سالہ گلوکار ڈیوڈ تاحال پولیس کی حراست میں ہیں جنہیں پیر کے روز ڈسٹرکٹ اٹارنی کے روبرو پیش کیا جائے گا جبکہ گلوکار ڈیوڈ کے وکلا نے کیس کی قانونی اعتبار سے پیروی کا عندیہ دیا ہے۔

وکلا نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ کیس کے اصل شواہد ثابت کریں گے کہ گلوکار نے کمسن لڑکی کو قتل نہیں کیا اور نہ ہی اس کی موت کا سبب بنے ہیں۔ تاحال گلوکار پر کسی بھی گرینڈ جیوری نے فردِ جرم عائد نہیں کی اور نہ ہی فوجداری الزام عائد کیا گیا۔

Related Posts