پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کا کراچی پر نامناسب تبصرہ، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

تازہ ترین

تازہ ترین

عامر سہیل
(فوٹو: آن لائن)

پی ایس ایل 11 کے ایک میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اور کمنٹیٹر عامر سہیل نے کراچی پر نامناسب تبصرہ کردیا، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے کڑی تنقید کرتے ہوئے شدید ردِ عمل دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کمنٹیٹر عامر سہیل احمد نے کراچی میں پان کی پچکاری کا ذکر کرتے ہوئے اسے شہر کی پہچان کہہ دیا جسے سوشل میڈیا صارفین نے نامناسب اور توہین آمیز تبصرہ قرار دیا۔

پی سی بی نے میچ کے دوران کراچی اور لاہور کو خراجِ تحسین پیش کرنے والی خصوصی ویڈیو نشر کی، تاہم عامر سہیل نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ڈائریکٹر یہ دکھانا بھول گئے کہ کراچی میں سب سے زیادہ پان کی پچکاری دیکھنے کو ملتی ہے، وہ نہیں تو کراچی درست طریقے سے پیش نہیں کیاجارہا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی نہ صرف پاکستان کا سب سے بڑا شہر بلکہ ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔ جس کے متعلق عالمی سطح پر دیکھے جانے والے میچ کے دوران اتنا عمومی اور منفی تأثر درست نہیں۔

عماد یوسف کے مطابق پی ایس ایل میچ کے دوران کراچی کا مذاق اڑانا افسوسناک ہے، کراچی کو تمسخر کا نشانہ بنانے کی بجائے عزت و احترام دیا جائے خصوصاً وہ افراد احترام کریں جو عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کررہے ہیں۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف سید مجید کا کہنا ہے کہ عامر سہیل کمنٹری باکس میں بیٹھے تھے اور پوری دنیا ان کو سن رہی تھی، مقابلے کے نام پر آپ کچھ بھی بول دیتے ہیں۔

Related Posts