اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے فنڈ کو ایک ارب ڈالر کی آخری قسط واپس کر دی ہے، جس کے بعد مجموعی طور پر 3.45 ارب ڈالر کی ادائیگی کا عمل مکمل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے یہ رقم 23 اپریل 2026 کو ابوظہبی کے فنڈ برائے ترقی کو منتقل کی۔ اس سے پہلے گزشتہ ہفتے 2.45 ارب ڈالر کی خطیر رقم واپس کردی گئی تھی، جس کے بعد یہ مالی تصفیہ اپنے اختتامی مرحلے تک پہنچ گیا۔
State Bank of Pakistan repaid deposit of US$ 1 billion to Abu Dhabi Fund for Development (ADFD) UAE on 23April2026. Deposits of $2.45 billion were repaid last week. This completes the repayment of total deposits of $3.45 billion to UAE.
— SBP (@StateBank_Pak) April 24, 2026
حکام کا کہنا ہے کہ یہ ادائیگیاں پاکستان کی جانب سے مالی ذمہ داریوں کی تکمیل اور بیرونی قرضوں کے انتظام کو بہتر بنانے کی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے پاکستان کی مالی ساکھ مضبوط ہوگی۔
دوسری جانب معاشی ماہرین کا متحدہ عرب امارات کو رقم کی واپسی کے حوالے سے یہ بھی ماننا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین اقتصادی تعاون اور باہمی اعتماد کے تعلقات کو بھی مزید استحکام ملنے کی توقع ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








