رات گئے ڈیرہ اسماعیل خان میں کیا ہوا؟ درابن کلاں تھانے پر حملے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن کلاں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات دہشت گردوں کی جانب سے تھانہ درابن پر حملہ کیا گیا تاہم سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے اس حملے کو ناکام بنا دیا۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا تھا جس میں بھاری ہتھیاروں اور دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں تھانے کی بیرونی دیوار کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی عوامی املاک بھی متاثر ہوئیں۔ اس کے باوجود سکیورٹی اہلکاروں کی فوری جوابی کارروائی کے باعث کسی قسم کا جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔

دھماکوں کی شدت سے قریبی لاری اڈہ بھی متاثر ہوا، جہاں متعدد دکانیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ متاثرہ دکانداروں کے مطابق انہیں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے جس کے باعث کئی خاندان شدید مالی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

Image

Image

Image

Image

واقعے کے بعد علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔حکام صورتحال کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کیلئے امدادی اقدامات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

Related Posts