ٹیک آف کے دوران بھارتی مسافر طیارے کا انجن فیل، 6 افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

انجن فیل
(فوٹو: آن لائن)

بھارت میں ٹیک آف کے دوران بھارتی مسافر طیارے کا انجن فیل ہوجانے کے باعث 6افراد زخمی ہوگئے۔ دہلی ائیرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے میں سوئس ائیر کی پرواز کو ٹیک آف کے دوران حادثے سے بچالیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹیک آف کے دوران طیارے کے انجن میں آگ بھڑک اٹھی۔ واقعے کے نتیجے میں 6مسافر زخمی ہوئے تاہم دیگر تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ سوئس ائیر لائن کی پرواز نمبر ایل ایش 147 زیورخ کیلئے اڑان بھرنے والی تھی جب حادثہ پیش آیا۔

طیارے کے عملے نے فوری طور پر صورتحال سنبھالنے کیلئے ٹیک آف روک دیا اور احتیاطی تدابیر کے طور پر طیارے کو خالی کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ عملے کے مطابق تمام مسافروں کو رن وے پر ایمرجنسی سلائیڈز کی مدد سے بحفاظت نکالا گیا۔ جہاز پر 228مسافر اور 4شیر خوار بچے بھی سوار تھے۔

واقعے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 6مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ عملے کے تمام افراد محفوظ ہیں۔ ائیر لائن نے واقعے کے بعد بیان جاری کرتے ہوئے تحقیقات کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا وعدہ کرتے ہوئے تکنیکی ماہرین کو دہلی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیاجاسکے۔

Related Posts