دنیا نے دیکھ لیا کہ ایران کتنا بڑا خطرہ ہے۔ مارکو روبیو سمیت امریکی قیادت خوفزدہ؟

تازہ ترین

تازہ ترین

مارکو روبیو
(فوٹو: سی این این)

واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ  نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ ایران کتنا بڑا خطرہ ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ایرانی مذاکرات کار امریکا سے ڈیل کیلئے نہ صرف سنجیدہ ہیں بلکہ موجودہ خرابی سے نکلنا بھی چاہتے ہیں۔

حال ہی میں فوکس نیوز کو دئیے گئے انٹرویو کے دوران امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ ایرانی مذاکرات کار موجودہ مسائل سے نکلنا چاہتے ہیں لیکن ایرانی حکومتی قیادت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس سے مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ حائل ہے۔

انٹرویو کے دوران امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایرانی حکومتی قیادت ابھی مزید وقت کی خواہاں ہے۔ ایران کی اقتصادی حالت بری ہوچکی۔ ایران کو جن مسائل کا سامنا جنگ سے پہلے تھا وہ آج بھی جوں کے توں ہیں۔ مہنگائی زوروں پر ہے، جبکہ ایران کو قحط سالی کا بھی سامنا ہے۔ ایرانی حکومت کیلئے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہوگئی۔

امریکی وزیر خارجہ  نے ایران کی جانب سے مختلف ممالک میں کی جانے والی میزائلوں کی برسات کے باوجود دعویٰ کیا کہ ایران کے میزائل آدھے رہ چکے ہیں، میزائل بنانے کی فیکٹریاں بھی ختم ہوگئیں،  ایران اپنی فضائیہ اور نیوی دونوں سے محروم ہوچکا ہے۔ ۔

انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا  کہ اگر ایران مذاکرات نہیں کرے گا تو امریکا کیا کرے گا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ یہ فیصلہ تو امریکی صدر ہی کریں گے۔ میں تو بس اتنا ہی کہوں گا کہ ایران پر لگی اقتصادی پابندیاں غیر معمولی ہیں۔

مارکو روبیو نے کہا کہ موجودہ تنازع سے دنیا نے دیکھ لیا کہ ایران کتنا بڑا خطرہ ہے۔ ایران اپنے ایٹمی ہتھیار سے دنیا کے ساتھ جو کرنا چاہتا ہے وہی کام اس وقت ایران اپنے تیل سے دنیا کے ساتھ کر رہا ہے۔یہ ناقابل قبول ہے کہ ایران دنیا کو یرغمال بنانا چاہتا ہے تاکہ وہ جو چاہے کرتا پھرے۔

Related Posts