عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کو 1.2ارب ڈالرز کی اگلی قسط دینے کا فیصلہ کرنے کیلئے مئی کے دوران اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کیلئے 1.2ارب ڈالرز کی اگلی قسط کی منظوری کیلئے اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 8 مئی کو ہوگا جس کے دوران توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے تحت تیسرے اقتصادی جائزے کی منظوری متوقع ہے۔
آئی ایم ایف کے 8مئی کو ہونے والے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے آر ایس ایف پروگرام کے دوسرے جائزے کی منظوری کی بھی توقع کی جارہی ہے جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین اسٹاف لیول معاہدہ 27 مارچ کو طے پایا تھا۔
وزارتِ خزانہ حکام کا ماننا ہے کہ پاکستان 1.2ارب ڈالرز کی اگلی قسط کیلئے آئی ایم ایف کی جانب سے عائد کی گئی زیادہ تر شرائط پوری کرچکا ہے اور ان شرائط کے تحت عائد کی گئی معاشی پابندیوں کے تحت ملکی معیشت ایک نئی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








