بینک حکام کے مطالبہ؟ غریب شخص لاش لیکر بینک پہنچ گیا! افسوسناک ویڈیوز وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

بھارت میں پیش آنے والے ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والے واقعے نے نہ صرف عوام کو صدمے میں مبتلا کر دیا بلکہ نظام کی پیچیدگیوں پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دئیے۔ ایک شخص نے اپنی مرحوم بہن کی موت ثابت کرنے کے لیے ایسا انتہائی قدم اٹھایا جس نے ہر سننے والے کو حیران کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق ریاست اڈیشہ کے ایک شہر میں ایک شخص اپنی فوت شدہ بہن کی میت کو بینک لے آیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس خاتون کے بینک اکاؤنٹ میں تقریباً بیس ہزار روپے موجود تھے اور وہ چند ماہ قبل انتقال کر گئی تھیں۔ بھائی نے بینک عملے کو آگاہ کیا کہ اس کی بہن کا انتقال ہو چکا ہے تاہم حکام کا مؤقف تھا کہ رقم نکالنے کے لیے اکاؤنٹ ہولڈر کا خود موجود ہونا ضروری ہے۔

اسی بات کو ثابت کرنے کے لیے مذکورہ شخص نے اپنی بہن کی قبر کھود کر اس کی میت نکالی اور بینک پہنچ گیا۔ ذرائع کے مطابق وہ کئی عرصے سے رقم نکلوانے کی کوشش کر رہا تھا مگر ہر بار اسے یہی جواب دیا جاتا رہا۔

بتایا جاتا ہے کہ یہ شخص ناخواندہ تھا اور اسے بینکاری کے ضوابط اور قانونی طریقہ کار کا علم نہیں تھا جس کے باعث وہ اس حد تک جانے پر مجبور ہو گیا۔ یہ واقعہ نہ صرف ایک دل خراش انسانی المیہ ہے بلکہ اس بات کی عکاسی بھی کرتا ہے کہ بعض اوقات نظام کی سختیاں اور لاعلمی مل کر کس قدر تکلیف دہ نتائج پیدا کر سکتی ہیں۔

Related Posts