سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑی کمی! جانیے 29 اپریل کے تازہ ترین ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ آن لائن)

ملک کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد زیورات خریداروں کے لیے کسی حد تک ریلیف پیدا ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 29 اپریل 2026 کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 500 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 79 ہزار 562 روپے پر آ گئی ہے۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونا 4 ہزار 715 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 11 ہزار 147 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 322 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 3 لاکھ 76 ہزار 898 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے جہاں فی تولہ چاندی 45 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 766 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی 38 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 658 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 55 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 572 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت بھی 0.45 ڈالر کم ہو کر 72.82 ڈالر فی اونس تک آ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور انٹربینک ایکسچینج ریٹ میں تبدیلیاں مقامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہیں۔

Related Posts