بجٹ 27-2026: حکومت تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ کرے گی؟

تازہ ترین

تازہ ترین

تنخواہ
(فوٹو: آن لائن)

اسلام آباد: وفاقی حکومت آئندہ مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مبینہ طور پر تقریباً 7 فیصد اور پنشن میں 5 فیصد اضافہ کرنے پر غور کر رہی ہے۔ 

حال ہی میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق حکومت یا وزارتِ خزانہ کی جانب سے تاحال تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے متعلق کوئی حتمی اعلان نہیں کیا گیا۔

تاہم آئندہ مالی سال 27-2026 کے حوالے سے یہ  امکان ہے کہ حکومت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں تقریباً 7 فیصد اضافہ کرے گی جبکہ پنشنرز کو 5 فیصد ریلیف فراہم کیے جانے کی توقع کی جاسکتی ہے۔

اس کے علاوہ حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کے لیے مزید ریلیف اقدامات بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ ملک بھر کے ہزاروں سرکاری ملازمین اور ریٹائرڈ افراد تنخواہوں اور پنشن میں اضافے سے مستفید ہوں گے۔

تاہم پنشن یا تنخواہوں میں اضافہ کرنے یا نہ کرنے کا حتمی فیصلہ حکومت کی مالی گنجائش اور مجموعی بجٹ حکمتِ عملی پر منحصر ہوگا۔حکام کا ماننا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی واضح اعلان سامنے نہیں آیا۔

Related Posts