کراچی پولیس آفس کے سامنے پارکنگ میں آتشزدگی، درجنوں موٹر سائیکلیں جل گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

آگ لگ گئی
(فوٹو: آن لائن)

کراچی پولیس آفس کے سامنے پارکنگ میں آگ لگنے کے نتیجے میں درجنوں موٹر سائیکلیں جل گئی ہیں۔موٹر سائیکل مالکان لاکھوں کی موٹر سائیکلز سے محروم ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کے پی او (کراچی پولیس آفس) کے سامنے پارکنگ میں آگ مبینہ طور پر نشے کے عادی افراد کے باعث لگی جبکہ زیادہ تر موٹر سائیکلز اطراف میں کام کرنے والے دفتری ملازمین کی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کئی موٹر سائیکلیں چھیپا دفتر میں کام کرنے والے رضا کاروں کی تھیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ  اب تک جل جانے والی موٹر سائیکلز کی تعداد 30 کے لگ بھگ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے طارق روڈ کے شاپنگ سینٹر میں آگ لگ گئی تھی، جسے بجھانے کے عمل میں حصہ لینے والے 2 فائر فائٹرز بھی دھویں سے متأثر ہو کر بے ہوش ہوگئے۔

 آگ طارق روڈ پر واقع شاپنگ سینٹر کی بیسمنٹ میں رواں برس مارچ کے دوران لگی۔ حکام کا کہنا تھا کہ بیسمنٹ میں آتشزدگی پر قابو پالیا گیا ہے، آگ رات گئے لگی اور آگ بجھاتے ہوئے 2 فائر فائٹرز کے بے ہوش ہونے کا واقعہ پیش آیا، جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Related Posts