کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹا ک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا جہاں بینچ مارک 100انڈیکس میں 954 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کاروبار کے اختتام پر یہ انڈیکس 163,948 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جو کہ 954.77 پوائنٹس یا 0.59 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
اہم شعبہ جات میں خریداری کا رجحان نمایاں رہا جن میں گاڑیوں کی اسمبلنگ، سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں، بجلی کی پیداوار اور ریفائنریاں شامل تھیں۔بڑی کمپنیوں کے حصص جیسے حبکو، ماری، پی پی ایل، او جی ڈی سی ایل، پی او ایل مثبت سطح پر بند ہوئے جس سے مارکیٹ کو سہارا ملا۔
اس سے قبل گزشتہ ہفتے پاکستان کی ایکویٹی مارکیٹ دباؤ کا شکار رہی جس کی بڑی وجوہات جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور سخت مالی حالات تھے جنہوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متاثر کیا۔
ہفتہ وار بنیادوں پر 100 انڈیکس میں 4.5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں 7,677.87 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس 162,994.17 پر آ کر بند ہوا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








