کھلاڑیوں کی گرل فرینڈز درد سر بن گئیں، آئی پی ایل انتظامیہ پریشان، بڑے فیصلے کی تیاری

تازہ ترین

تازہ ترین

کھلاڑیوں کی گرل فرینڈز درد سر بن گئیں، فوٹو آن لائن

انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں کھلاڑیوں کے ساتھ گرل فرینڈز کی موجودگی اور ان کی نقل و حرکت پر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اہم فیصلے کی تیاری شروع کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل گرل فرینڈز کلچر کی وجہ سے لیگ کے ڈسپلن اور ساکھ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، جس پر بورڈ نے سخت موقف اختیار کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی دوستوں کی پبلک مقامات پر غیر ضروری نقل و حرکت انتظامیہ کے لیے مسئلہ بن رہی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بی سی سی آئی آئی پی ایل کے دوران کھلاڑیوں کی گرل فرینڈز اور قریبی دوستوں کی نقل و حرکت کو محدود کرنے پر غور کر رہا ہے تاکہ ٹیم ماحول کو پروفیشنل رکھا جا سکے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ لیگ کے دوران ڈسپلن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور آئندہ دنوں میں اس حوالے سے باقاعدہ پالیسی بھی سامنے آ سکتی ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہاردک پانڈیا، یشسوی جیسوال، ایشان کشن اور ارشدیپ سنگھ اپنی دوستوں کے ساتھ گھومتے ہیں، کھلاڑیوں کی پارٹنرز ٹیم کی بس میں سفر کرتی اور ٹیم کے ہوٹل میں رہتی ہیں۔

گرل فرینڈز کلچر کو روکنے کے لیے بھارتی بورڈ نے قوانین بنانے کا آغاز کر دیا ہے، بھارتی بورڈ کو خدشہ ہے کہ یہ کہیں بڑا ایشو نہ بن جائے، کچھ پارٹنرز سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہیں جنہوں نے جوئے کی ایپس کی پروموشن بھی کی ہے۔

اس حوالے سے بھارتی بورڈ کے آفیشلز کا کہنا ہے کہ ماضی میں پارٹنرز اور کھلاڑیوں کے معاملات پولیس شکایات تک پہنچ چکے، اب اس کلچر کو نہ روکا گیا تو بڑے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں، ٹیم کی بسوں کی آمد و رفت پارٹنرز کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

بورڈ آفیشل نے کہا ہے کہ آفیشل پارٹنرز کا بھارتی بورڈ میں کوئی قانون نہیں، اینٹی کرپشن یونٹ کو بتا دیا گیا ہے، بھارتی بورڈ کے اگلے اجلاس میں نئے قوانین سامنے لائے جائیں گے، قوانین کا اطلاق آئی پی ایل کے علاوہ بھارتی ٹیم پر بھی ہو گا۔

Related Posts