کراچی میں ہیٹ اسٹروک عروج پر، متعدد افراد بے ہوش، 1 شخص جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

ہیٹ اسٹروک
(فوٹو: ڈان)

کراچی میں گرمی اور ہیٹ اسٹروک عروج پر ہے، متعدد افراد ہیٹ اسٹروک کے باعث بے ہوش ہوگئے جبکہ 1 شخص ہسپتال میں دورانِ علاج جاں بحق ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے الآصف اسکوائر سے شیل پیٹرول پمپ کے نزدیک جمالی پل پر 40 سے 42سالہ شہری کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جو دورانِ علاج چل بسا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کا انتقال ہیٹ اسٹروک کے باعث ہوا۔

اسی طرح جھیل پارک ناریل پوائنٹ کے قریب سڑک کنارے سے 2افراد بے ہوشی کی حالت میں ملے  جو کراچی کا درجہ حرارت زیادہ ہونے اور ہیٹ اسٹروک کے باعث بے ہوش ہوئے تھے، متأثرہ افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح ہسپتال روانہ کردیا گیا ہے۔ متأثرہ افراد کی عمریں 35 سے 40سال کے درمیان ہیں۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ کے تمام بڑے شہر شدید گرمی کی شدید لہر کی زد پر ہیں جہاں درجہ حرارت پہلے ہی معمول سے کافی اوپر جا چکا ہے۔ اس سے قبل سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق گرمی کی اصل شدت ابھی باقی ہے کیونکہ 2 مئی سے گرمی میں مزید اضافہ ہوا ہے اور اگلے 3 سے 5 دن اس لہر کا سب سے زیادہ سخت مرحلہ ہوں گے۔

دستیاب معلومات کے مطابق کراچی میں اصل درجہ حرارت 38 سے 42 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے تاہم زیادہ نمی، یو وی انڈیکس اور کیپ انڈیکس کی وجہ سے محسوس ہونے والا درجہ حرارت 44 سے 50 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جبکہ بعض علاقوں میں یہ 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی جا سکتا ہے۔

Related Posts