کراچی میں قیامت خیز گرمی! شہر میں جگہ جگہ ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ اسکرین گریب)

کراچی میں شدید گرمی اور ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر مختلف اداروں کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے لیے امدادی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کراچی ڈویژن کے تمام اضلاع میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کر دئیے گئے ہیں جہاں شہریوں کو بروقت مدد، پینے کا صاف پانی، ٹھنڈے مشروبات اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ان کیمپس کا مقصد بڑھتی ہوئی گرمی کے اثرات سے عوام کو محفوظ رکھنا اور فوری ریلیف دینا ہے۔

اسی سلسلے میں کراچی ٹریفک پولیس نے بھی شہریوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی فراہمی جاری ہے تاکہ شہریوں کو سفر کے دوران سہولت میسر آ سکے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام صرف خدمت نہیں بلکہ عوام کے تحفظ اور ذمہ داری کے احساس کا عملی اظہار ہے۔

ادھر جامعہ کراچی میں انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) کی جانب سے بھی طلبہ اور عملے کے لیے آئی آر پارکنگ کے سامنے ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کیا گیا ہے، جہاں گرمی سے متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

شدید موسم کے دوران یہ تمام اقدامات شہریوں کو ریلیف دینے اور ہیٹ ویو کے اثرات کم کرنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

Related Posts