وائرل ویڈیو کا اثر، سکھر کے اظہر میمن کو سرکاری نوکری مل گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

آئی بی اے کراچی کے تعلیم یافتہ نوجوان اظہر میمن کو شدید مالی مشکلات اور بیروزگاری کے بعد وفاقی حکومت کی جانب سے ملازمت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اظہر میمن کی ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں اسلام آباد طلب کیا، جہاں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور پاکستان ٹیلی ویژن (PTV) کراچی سینٹر میں 16ویں گریڈ کی ملازمت کی پیشکش کی گئی۔

حکام کی جانب سے یقین دہانی کے باوجود اظہر میمن نے اپنے حالیہ انٹرویو میں واضح کیا ہے کہ انہیں تاحال باقاعدہ آفر لیٹر موصول نہیں ہوا۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت جلد اپنے وعدے پر عمل کرتے ہوئے انہیں تحریری تقرری نامہ جاری کرے گی تاکہ وہ باضابطہ طور پر اپنے فرائض کا آغاز کر سکیں۔

یہ معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد عوامی سطح پر بھی زیر بحث ہے، جہاں نوجوانوں کی بیروزگاری اور میرٹ پر روزگار کے مواقع کے حوالے سے سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔

Related Posts