چین: آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکے سے 21افراد ہلاک، 61 زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماکے
(فوٹو: آن لائن)

چین کے صوبہ ہنان میں آتش بازی کی فیکٹری میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 21 افراد ہلاک جبکہ 61 زخمی ہوگئے ہیں۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ دھماکہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق شام 4 بج کر 40 منٹ پر ہوا۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیموںنے زخمی افراد کو ہسپتال پہنچایا۔ ریسکیو آپریشن کے دوران مزید دھماکے روکنے کیلئے فائر بریگیڈ واٹر کیینن کو استعمال کیا گیا۔

چینی ریسکیو حکام نے سرچ آپریشن کیلئے 3 روبوٹس کو بھی تعینات کیا۔ ہنان صوبے کے چانگشا شہر میں واقع فیکٹری کو آتش بازی کا برا مرکز سمجھا جاتا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکہ ہواشینگ فائر ورکس مینو فیکچرنگ کمپنی میں ہوا۔

دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر اس کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔ دھماکے کے اثرات گردونواح میں بھی محسوس کیے جارہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے نے تصدیق کی کہ صدر شی جن پنگ نے دھماکے کی وجوہات پر تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔

صدر شی جن پنگ نے واقعے کے ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اہم صنعتوں میں خطرات کی نشاندہی اور روک تھام یقینی بنائی جائے۔ عوامی تحفظ کو بہتر کرنے پر توجہ دی جائے۔ تاحال دھماکے کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔

Related Posts