پاکستان کیلئے بڑا فخر، بایومیٹرک نظام کے ماہر طارق ملک عالمی فہرست میں شامل

تازہ ترین

تازہ ترین

سابق چیئرمین نادرا طارق فتح ملک
سابق چیئرمین نادرا طارق فتح ملک، فائل فوٹو

 

 

اوکٹا کی رپورٹ “2026 دی آئیڈنٹیٹی 25” میں بتایا گیا ہے کہ طارق ملک نے 25 سال سے زائد عرصے تک مختلف حکومتوں اور عالمی اداروں کو ڈیجیٹل شناخت اور شہری رجسٹریشن کے نظام پر مشاورت دی، جس کا مقصد شمولیت، شفافیت اور معاشی ترقی کو فروغ دینا رہا۔

نادرا میں اپنے دورِ قیادت کے دوران انہوں نے دنیا کی سب سے بڑی بایومیٹرک رجسٹریشن مہمات میں سے ایک کی نگرانی کی، جس کے تحت 14 کروڑ 50 لاکھ سے زائد شہریوں کا اندراج کیا گیا۔ یہ نظام بعد میں سماجی تحفظ کے مختلف پروگراموں میں بھی مددگار ثابت ہوا، خاص طور پر خواتین، بے گھر افراد اور انسدادِ بدعنوانی کے اقدامات میں۔

طارق ملک نے 2023 میں نادرا کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیا تھا، اور وہ اس عہدے پر دو بار خدمات انجام دے چکے ہیں۔

Related Posts