شدید گرمی کے باوجود کراچی میں 10 گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری، دیکھئے اپنا علاقہ

تازہ ترین

تازہ ترین

کے الیکٹرک کی تباہی کی تصویر
علامتی تصویر ایم ایم نیوز بہ ذریعہ اے آئی

کے الیکٹرک کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 6 مئی 2026 کو کراچی کے مختلف علاقوں میں مینٹیننس شٹ ڈاؤن کیا جائے گا، جس کے باعث متعدد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی۔

جاری شیڈول میں بتایا گیا ہے کہ مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کے اوقات الگ الگ ہوں گے، جو صبح 8 بجے سے شروع ہو کر شام 6 بجے، 8 بجے اور بعض مقامات پر رات 9 بجے تک جاری رہ سکتے ہیں۔

شیڈول کے مطابق متاثرہ فیڈرز میں 36-بی آر ایم یو، 51-سی ایریا، افنان ڈوپلیکس، امبر گارمنٹس، امجد علی ویلز، ڈالڈا پورٹ قاسم، فقیر کالونی، حسینی آر ایم یو، کھوکھراپار آر ایم یو، کھرکھیرہ آر ایم یو، مدینہ کالونی آر ایم یو، ملک سوسائٹی، مسجدِ قباء، ایم جی انڈسٹریز آر ایم یو، پی ایچ اے، پی آئی بی ٹی، ریسٹ ہاؤس، ایس ڈی ہاؤسز، شاہ فیصل ٹاؤن، ٹوڈیز ریسٹورنٹ، عمیر علی آر ایم یو اور زمان آباد آر ایم یو شامل ہیں۔

کے الیکٹرک کی جاری کردہ فہرست میں اپنا علاقہ اور شیڈول دیکھ سکتے ہیں۔

کے الیکٹرک کی جاری کردہ فہرست

کچھ علاقوں میں بجلی کی بندش صبح 8:00 بجے شروع ہو کر شام 18:00 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ PIBT فیڈر پر یہ دورانیہ رات 21:59 تک بڑھایا گیا ہے۔

کے الیکٹرک کے مطابق یہ شٹ ڈاؤن ضروری مینٹیننس اور سسٹم کی بہتری کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں بجلی کی ترسیل کو بہتر اور مستحکم بنایا جا سکے۔

Related Posts