آئی ایم ایف کا پاکستان کو سخت انتباہ، پیٹرول قیمت میں بدترین اضافے کا خطرہ

تازہ ترین

تازہ ترین

بترول نوزل
علامتی تصویر

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کا سلسلہ جاری نہ رکھے، جس سے آنے والے دنوں میں پٹرول کی قیمت میں بدترین اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان 2026-27 کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں ابتدائی ورچوئل مشاورت جاری ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ مالی دباؤ سے بچنے کے لیے توانائی اور ایندھن کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ ضروری ہے، اور توانائی و بجلی کے ٹیرف سے متعلق ریگولیٹری اداروں کی سفارشات کو بغیر تاخیر کے نافذ کیا جانا چاہیے۔

آئی ایم ایف نے آئندہ بجٹ میں ٹیکس چھوٹ اور مراعات کو کم سے کم رکھنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تجاویز میں ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنا، سیلز ٹیکس کی چھوٹ کم کرنا اور اخراجات میں مزید کمی شامل ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آئی ایم ایف نے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح میں کم از کم ایک فیصد اضافہ کرنے کی بھی تجویز دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ کے اہم اہداف حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان حتمی شکل دیے جا رہے ہیں۔ عالمی حالات میں بہتری اور معاشی اصلاحات کے ساتھ اگلے مالی سال کے لیے ترقی کی شرح کا ہدف درمیانی مدت میں تقریباً 5.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے۔

Related Posts