انٹرنیشل فیشن برانڈ شینیل نے اپنے ریزارٹ 2027 فیشن شو میں ایک غیر روایتی اور حیران کن جوتا ڈیزائن پیش کیا ہے جس نے فیشن انڈسٹری اور سوشل میڈیا دونوں کو اپنی طرف متوجہ کر لیا ہے۔
فیشن شو کے دوران ماڈلز نے ایسے منفرد ہیلز نما سینڈلز پہن کر ریمپ پر واک کی، جن میں پاؤں کا نچلا حصہ مکمل طور پر کھلا تھا۔ ان جوتوں میں صرف ٹخنے کے گرد ایک باریک پٹی موجود تھی، جس نے دیکھنے والوں کو یہ احساس دیا کہ جوتا تقریباً “غائب” ہو گیا ہے۔
ان سینڈلز کی قیمت تقریباً 1500 امریکی ڈالر (پاکستانی کرنسی میں لگ بھگ 4 لاکھ 18 ہزار روپے) بتائی جا رہی ہے، جو انہیں ایک لگژری فیشن آئٹم کے طور پر نمایاں کرتی ہے۔
سوشل میڈیا پر اس ڈیزائن کے حوالے سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ کچھ صارفین نے اسے غیر عملی اور عجیب قرار دیا، جبکہ دیگر نے اسے جدید فیشن میں ایک جرات مندانہ اور تخلیقی قدم کے طور پر سراہا۔
فیشن ماہرین کے مطابق یہ ڈیزائن روایتی جوتوں کے تصور کو چیلنج کرتا ہے اور فیشن کو صرف استعمال کی چیز کے بجائے ایک علامتی اور جمالیاتی اظہار میں تبدیل کرتا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








