رات کے اوقات محدود، کن دکانوں کو رعایت ملے گی؟ نئے احکامات سامنے آگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی فوٹو

اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت دکانوں، مارکیٹس اور کاروباری مراکز کے اوقات کار میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تمام دکانیں، مارکیٹس اور شاپنگ مالز ہفتے کے ساتوں دن رات 8 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ تاہم بعض اہم شعبوں کو اس پابندی سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق فارمیسیز، اسپتال، پیٹرول پمپس، ڈیری شاپس، کھیلوں کی سہولیات اور کال سینٹرز کو رات 10 بجے تک کھلے رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسی طرح کھانا لے جانے اور گھر تک پہنچانے کی خدمات پر کسی قسم کی وقت کی پابندی عائد نہیں ہوگی۔

مزید برآں ریسٹورنٹس، فوڈ آؤٹ لیٹس اور گروسری اسٹورز بھی رات 10 بجے تک کام جاری رکھ سکیں گے، جبکہ شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریبات کے مقامات کو بھی رات 10 بجے تک سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات توانائی کی بچت اور کفایت شعاری کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے ہیں، جبکہ شہریوں کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بعض شعبوں کو نرمی دی گئی ہے۔

Related Posts