اسلام آباد کے اسکول اساتذہ کیلئے نئی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، جس کے تحت انہیں تصاویر کی تیاری اور ویڈیو ایڈیٹنگ کی تربیت دی جائے گی۔
وفاقی نظامت تعلیمات کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ کو ہفتہ وار چھٹیوں کے دوران تربیتی پروگرام میں شرکت کے لیے طلب کیا گیا ہے، جہاں انہیں ڈیزائننگ کے ایک جدید طریقہ کار کی عملی تربیت دی جائے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تربیتی ورکشاپس جمعہ 8 مئی اور ہفتہ 9 مئی کو منعقد ہوں گی، جبکہ یہ سلسلہ 8 مئی سے 15 مئی تک مختلف تعلیمی سیکٹرز میں جاری رہے گا۔
تربیت کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔ اس پروگرام میں ماڈل کالجز، شہری علاقوں، سہالہ، ترنول، بارہ کہو اور نیلور کے تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والے 430 اساتذہ شریک ہوں گے۔
حکام کے مطابق اس تربیت کا مقصد اساتذہ کو جدید تقاضوں کے مطابق نئی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہے تاکہ تدریس کے عمل کو مزید مؤثر اور جدید بنایا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








