عالمی اور مقامی صرافہ بازار میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد سرمایہ کاروں اور خریداروں میں تشویش کی لہر پیدا ہو گئی ہے۔بدھ کے روز جاری کردہ یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 11,100 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونا 9,517 روپے اضافے کے ساتھ 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے میں ٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 8,725 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 84 ہزار 286 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
مقامی صرافہ بازار میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 223 روپے اضافے کے بعد 8,072 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ 10 گرام چاندی 191 روپے بڑھ کر 6,920 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں فی اونس سونا 111 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 4,666 ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو عالمی طلب اور معاشی غیر یقینی صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 2.23 ڈالر اضافے کے ساتھ 75.88 ڈالر ریکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یہ اضافہ عالمی معاشی صورتحال، کرنسی ایکسچینج ریٹس اور سرمایہ کاری کے رجحانات میں تبدیلی کی وجہ سے دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ ممکن ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








