پاک فوج نے مئی 2025 میں آپریشن سندور کے نام پر مسلط کی گئی محدود پیمانے کی جنگ میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، معرکہ حق کا 1 سال مکمل ہونے پر آئی ایس پی آر نے قوم کے نام عزم و ہمت اور جرات و شجاعت کے خراجِ تحسین پر مبنی پیغام جاری کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (ائی ایس پی آر) نے معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کے موقعے پر اپنے پیغام میں پاک فوج، بالخصوص پاک فضائیہ کے دفاعِ وطن کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق نے قومی اعتماد کو نئی جدت دی اور ادارہ جاتی عزم، مزید مستحکم کیا۔
شعبہ تعلقاتِ عامہ (ائی ایس پی آر) کے مطابق معرکہ حق نے پاک فضائیہ کی جدید جنگی تیاریوں کو دنیا پر ثابت کردیا۔ فضائیہ جدید ٹیکنالوجی اور اسمارٹ سسٹمز سے مستقبل کی طاقتور فضائی قوت بن کر ابھر رہی ہے۔ ملٹی ڈومین آپریشنز میں مہارت نے فضائیہ کو جدید جنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کردیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دشمن کی جارحانہ عسکری تیاریوں اور جیو پولیٹیکل صورتحال سے مکمل باخبر ہیں۔ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت میں مسلسل سرمایہ کاری جاری ہے۔ سکیورٹی فورسز مستقبل کے جنگی ماحول کیلئے پہلے سے زیادہ تیار اور مکمل طور پر مستعد ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








