وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ پیاری سی بیٹی کی ماں بن گئیں

تازہ ترین

تازہ ترین

کیرولین
(فوٹو: آن لائن)

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چہیتی وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ پیاری سی بیٹی کی ماں بن گئیں، یہ اطلاع سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بڑی تعداد میں کیرولین لیویٹ اور ان کی نومولود بیٹی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی خوبصورت سی بیٹی کا نام ویویانا رکھا گیا ہے ۔

اپنے سوشل میڈیا بیان میں کیرولین لیویٹ نے کہا کہ یکم مئی کو ان کی بیٹی کی آمد سے خاندان میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی۔ بچی مکمل طورپر صحت مند اور تندرست ہے اور پورا خاندان اس خوشی کے نئے مرحلے کا بھرپور طریقے سے لطف اٹھا رہا ہے۔

خیال رہے کہ کیرولین لیویٹ کے ہاں اولاد کی پیدائش پہلی بار نہیں ہوئی بلکہ ترجمان وائٹ ہاؤس اور ان کے شوہر نکولس ریکیو کے ہاں پہلے بیٹے نکولس رابرٹ کی پیدائش جولائی 2024 میں ہوئی تھی جسے وہ پیار سے نیکو کہہ کر بلاتے ہیں۔

 

Related Posts