واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چہیتی وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ پیاری سی بیٹی کی ماں بن گئیں، یہ اطلاع سامنے آتے ہی سوشل میڈیا صارفین نے بڑی تعداد میں کیرولین لیویٹ اور ان کی نومولود بیٹی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی خوبصورت سی بیٹی کا نام ویویانا رکھا گیا ہے ۔
اپنے سوشل میڈیا بیان میں کیرولین لیویٹ نے کہا کہ یکم مئی کو ان کی بیٹی کی آمد سے خاندان میں خوشیوں کی لہر دوڑ گئی۔ بچی مکمل طورپر صحت مند اور تندرست ہے اور پورا خاندان اس خوشی کے نئے مرحلے کا بھرپور طریقے سے لطف اٹھا رہا ہے۔
On May 1st, Viviana aka “Vivi” joined our family, and our hearts instantly exploded with love. 💕
She is perfect and healthy, and her big brother is joyfully adjusting to life with his new baby sister. We are enjoying every moment in our blissful newborn bubble.
Thank you to… pic.twitter.com/wM1P1zEGsa
— Karoline Leavitt (@karolineleavitt) May 7, 2026
خیال رہے کہ کیرولین لیویٹ کے ہاں اولاد کی پیدائش پہلی بار نہیں ہوئی بلکہ ترجمان وائٹ ہاؤس اور ان کے شوہر نکولس ریکیو کے ہاں پہلے بیٹے نکولس رابرٹ کی پیدائش جولائی 2024 میں ہوئی تھی جسے وہ پیار سے نیکو کہہ کر بلاتے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








