عالمی شہرت رکھنے والی کولمبین گلوکارہ Shakira نے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کیلئے اپنا نیا نغمہ ریلیز کر دیا ہے، جو جاری ہوتے ہی شائقین کی بھرپور توجہ کا مرکز بن گیا۔ یہ نیا گانا ریلیز کے فوراً بعد سوشل میڈیا اور میوزک پلیٹ فارمز پر تیزی سے مقبول ہونے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انچاس سالہ گلوکارہ شکیرا نے اپنے تازہ ٹریک ’ڈائی ڈائی‘ کا مختصر ٹیزر آن لائن شیئر کیا ہے۔ یہ گانا فیفا ورلڈ کپ کیلئے آفیشل اینتھم کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جو امریکا، میکسیکو اور کینیڈا میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگا۔
ٹیزر سامنے آتے ہی مداحوں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا ہے۔ لاطینی موسیقی کی اس عالمی ستارے کی نئی پیشکش کو نہ صرف پسند کیا جا رہا ہے بلکہ اسے ایک بڑی میوزیکل کامیابی کے طور پر بھی دیکھا جا رہا ہے۔
اس گانے میں نائیجیریا کے معروف گلوکار Burna Boy نے بھی شکیرا کے ساتھ اپنی آواز کا جادو جگایا ہے، جس سے اس اینتھم کو ایک بین الاقوامی اور ثقافتی امتزاج کی صورت مل گئی ہے۔
واضح رہے کہ شکیرا اس سے قبل بھی فٹبال ورلڈ کپ کیلئے کئی مقبول گانے پیش کر چکی ہیں۔ 2010 کے ورلڈ کپ کا مشہور گانا ’واکا واکا‘ آج بھی دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے، جبکہ 2014 میں ان کا گانا ’لا لا لا‘ بھی شائقین کے درمیان خاصی مقبولیت حاصل کر چکا ہے.
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








