کراچی: ملیر جیل سے معرکہ حق کی تقریب کے دوران قتل کیس کا ملزم غائب

تازہ ترین

تازہ ترین

ملیر جیل
(فوٹو: آن لائن)

کراچی کی مشہورِ زمانہ ملیر جیل سے معرکہ حق کی تقریب کے دوران شہری کے اغوا کے بعد قتل اور صحافی ولی بابر قتل کیس کا ملزم غائب ہوگیا جو مبینہ طور پر سزا سے بچنے کیلئے فرار ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم نے جوہر آباد تھانے کی حدود سے شہری کو اغوا اور قتل کیا تھا۔ ملیر جیل میں معرکہ حق سے متعلق تقریب کےبعدقیدیوں کی گنتی کی گئی توایک قیدی کم نکلا،ملزم نوید عرف پولکا چند روزقبل ہی جوہر آباد پولیس کی حراست میں آیا تھا،

جوہر آباد پولیس کے مطابق ملزم کی نشاندہی پرایک مغوی کی لاش بھی برآمد کی گئی تھی،ملزم نوید نے ریحان نامی تاجر کو اغوا کے بعد قتل کردیا تھا۔واضح رہے کہ ملیر جیل سے گزشتہ برس ہی 200 سے زائد قیدی فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد جیل کی سکیورٹی میں اضافہ کیا گیا تھا۔

ملزم کے فرار ہونے کے متعلق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مذکورہ مفرور قیدی نویدماضی میں صحافی ولی بابرقتل کیس کے الزام میں بھی گرفتار ہوا تھا، ولی بابر قتل کیس میں ملزم عدم شواہد پر بری ہوا تھا۔ملزم کے غائب ہونے پر تفتیشی افسران نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

Related Posts