بھارت میں انقلاب، فلمی دنیا سے سیاست میں آنے والا وجے تمل ناڈو کا وزیر اعلیٰ بن گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

وجے
(فوٹو: آن لائن)

بھارت میں انقلاب آگیا۔ طویل عرصے تک ساؤتھ فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے جوزف وجے نے سیاست کے میدان میں قدم رکھ کر بڑے بڑے برج الٹ دئیے۔ فلمی ہیرو وجے تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ آج سنبھالیں گے۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے وجے کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست تمل ناڈو کی سیاست میں نئے عہد کا آغاز ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ 1967 کے بعد پہلی بار کوئی غیر ڈی ایم کے اور غیر اے آئی اے ڈی ایم رہنما تامل ناڈو کے وزیر اعلیٰ کا عہدہ سنبھالے گا۔وجے کی تقریب حلف برداری میں بھارتی عوام کا سمندر امڈ آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق وجے کی پارٹی نے نے اسمبلی انتخابات میں 108 نشستیں جیت کر سب سے بڑی پارٹی بن کر تاریخ رقم کی۔  اگرچہ وزیر اعلیٰ بننے کیلئے درکار اکثریت 118 نشستیں ہوتی ہیں تاہم کانگریس، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) اور دیگر جماعتوں کی حمایت سے یہ تعداد 120 تک پہنچ گئی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by SuryaTeja Kandukuri (@thebackpackerboy)

میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے کی بطور وزیر اعلیٰ حلف برداری کی تقریب میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی شرکت متوقع ہے، جسے قومی سطح پر اس نئی حکومت کیلئے ایک بڑا سیاسی پیغام ماناجا رہا ہے۔ حلف برداری تقریب صبح 10 بجے چنئی کے نہرو اسٹیڈیم میں ہوگی۔

Related Posts