ٹھٹھہ: کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گر گیا، 4کان کن جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

کوئلے کی کان
(فوٹو: دنیا نیوز)

سندھ کے قدیم تاریخی شہر ٹھٹھہ میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں 4 کان کن جاں بحق ہوگئے ہیں، تودہ گرنے سے کئی کان کن ملبے تلے دب گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں پیش آیا۔ مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے مین 4 کان کن جاں بحق جبکہ 5 زخمی بھی ہوئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کان کے اندر اچانک مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں جاں بحق کان کنوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔ جاں بحق افراد میں نور محمد، ضیاء اللہ، سائیں داد اور عرفان اللہ شامل ہیں جن میں سے 3 کا تعلق سوات جبکہ ایک کا میٹنگ اسٹیشن ٹھٹھہ کے قریبی علاقے سے ہے۔

زخمی افراد کی شناخت نجیب اللہ، محمد حسین، نعمت اللہ، گل حسن اور ملک زادہ کے ناموں سے ہوئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد اور زخمیوں کو کان سے نکال کر حیدر آباد منتقل کردیا گیا ہے جس میں مقامی افراد نے بھی مدد کی۔ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ تودہ گرنے کی وجوہات پر تفتیش جاری ہے۔

Related Posts