مہنگائی کم ہونا کب شروع ہوگی؟ گورنر اسٹیٹ بینک نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسٹیٹ بینک
(فوٹو: بزنس ریکارڈر)

اسٹیٹ بینک کے گورنر جمیل احمد نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح آئندہ عرصے میں بڑھ کر تقریباً 7 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے جبکہ ملک میں مہنگائی آئندہ سال کی دوسری ششماہی میں کم ہونا شروع ہوگی۔

تفصلات کے مطابق کراچی چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملکی معیشت میں 3.7 فیصد کی شرح سے ترقی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ مہنگائی کے دباؤ میں اضافے کا رجحان برقرار رہ سکتا ہے اور یہ 7 فیصد تک جا سکتی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ توقع ہے کہ اگلے سال کی دوسری ششماہی میں مہنگائی کی رفتار میں کمی آنا شروع ہو جائے گی۔  جون 2028 تک چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کیلئے فنانسنگ کا حجم بڑھا کر 1500 ارب روپے تک لے جانے کا ہدف رکھا گیا ہے۔

جمیل احمد کے مطابق ملک کے مجموعی قرضوں کے حجم میں اضافہ ہوا ہے، جس میں اندرونی قرضوں میں اضافہ جبکہ بیرونی قرضوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔ برآمدات میں کمی کی بڑی وجہ عالمی معاشی صورتحال ہے، اور رواں مالی سال برآمدی ہدف میں تقریباً 2 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری پر کام جاری ہے اور اس حوالے سے حکومتی منظوری کا عمل بھی مکمل ہونے کے مراحل میں ہے۔خیال رہے کہ ملک بھر میں مہنگائی کے رجحان میں اضافے کا سلسلہ رواں برس 28 فروری کو ایران جنگ کے آغاز کے ساتھ شروع ہوا تھا، جو آج تک جاری ہے۔

Related Posts