سندھ حکومت نے کفایت شعاری مہم کے تحت نافذ کیے گئے اوقات کار سے متعلق تمام پابندیاں واپس لے لی ہیں اور اس سلسلے میں جاری کیا گیا لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت صوبے بھر میں دکانوں، مارکیٹوں، شاپنگ سینٹرز، ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے لیے مقرر کردہ وقت کی حد ختم کردی گئی۔حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ ماہ جاری ہونے والا حکم نامہ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ نئے نوٹیفکیشن کے بعد تمام کاروباری مراکز، شاپنگ مالز اور دکانیں اب معمول کے مطابق بغیر کسی وقت کی پابندی کے اپنی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں گی۔
اس سے پہلے پنجاب حکومت نے بھی کاروباری اوقات میں نرمی کرتے ہوئے رات 8 بجے تک کی پابندی کو عارضی طور پر ختم کیا تھا۔ یہ فیصلہ یکم جون تک نافذ رہا جس کا اطلاق صوبے بھر کی مارکیٹوں، شاپنگ مالز، ہوٹلوں اور کھانے پینے کے مراکز پر کیا گیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








