ملک بھر کی مقامی صرافہ مارکیٹس آج دوسرے روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارد کی گئی جبکہ گزشتہ روز بروز جمعہ 16 مئی 2026 کو بھی قیمتی دھاتوں کی قیمت میں بڑی کمی دیکھی گئی تھی۔
آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ریٹس کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 76 ہزار 262 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 515 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 8 ہزار 317 روپے میں فروخت ہوا۔
مقامی صرافہ بازار میں 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 472 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 74 ہزار 304 روپے ہوگئی۔
پاکستانی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی جہاں فی تولہ چاندی 159 روپے کمی کے بعد 8 ہزار 73 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 136 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 921 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 6 ڈالر کمی کے بعد 4539 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی جبکہ چاندی کی قیمت 1.59 ڈالر کمی کے بعد 75.89 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








