کانز فلم فیسٹیول: شمیم آرا کے فلمی سفر سے متاثر صنم سعید پاکستان کی نمائندگی کریں گی

تازہ ترین

تازہ ترین

صنم سعید
(فوٹو: دی کرنٹ)

معروف اداکارہ و فلمساز شمیم آرا کے فلمی سفر سے متاثر پاکستانی فنکارہ صنم سعید کانز فلم فیسٹیول میں ماڈل روما ریاض کے ہمراہ پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فلمی دنیا کے معروف فیسٹیول کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے فلمی ستارے شرکت کریں گے۔ اداکارہ صنم سعید پہلی بار کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی ہیں۔

کانز فلم فیسٹیول میں اداکارہ صنم سعید ساؤتھ ایشین ویمن ایکسیلینس ان سنیما اینڈ آرٹس  کے پہلے اعزازی گروپ میں شامل ہوں گی جس کے حوالے سے اداکارہ صنم سعید نے ویڈیو بیان بھی جاری کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sanam Saeed Mirza (@sanammody)

اپنے ویڈیو بیان میں اداکارہ صنم سعید کا کہنا ہے کہ میں کانز میں بیگم شمیم آرا کی لیگیسی ساتھ لے کر جارہی ہوں۔ شمیم آرا نے اپنے فلمی سفر میں سہیلی اور نائلہ جیسی فلموں کے ذریعے عروج، غلبہ اور ایک تاریخ لکھی۔

دوسری جانب پاکستانی ماڈل روما ریاض کو بھی بین الاقوامی اسٹیج پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملے گا۔ خیال رہے کہ سال 2018 میں ملک کی نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کانز ریڈ کارپٹ پر ڈیبیو کرکے کانز میں شریک پہلی پاکستانی اداکارہ ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

Related Posts