انمول پنکی کا بنی گالہ سے متعلق بڑا دعویٰ! عمران خان کی منشیات فروش خاتون کو سینیٹر بنانے کی پیشکش

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی سے مبینہ طور پر گرفتار ہونے والی منشیات فروش خاتون انمول عرف پنکی نے عدالت میں موقف اختیار کیا ہے کہ دورانِ حراست ان پر شدید تشدد کیا گیا اور انہ

یں دباؤ ڈال کر مخصوص بیانات دینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

عدالتی بیان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے ان پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ بنی گالہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا نام اپنے بیان میں شامل کریں اور دھمکی دی گئی کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو ان کے پورے خاندان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

 

انمول عرف پنکی نے عدالت میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہیں تقریباً 20 روز قبل نامعلوم افراد نے اغوا کیا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ان کے مطابق تفتیش کے دوران ان سے کہا گیا کہ جن افراد کے نام بتائے جا رہے ہیں وہی اپنے بیان میں شامل کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سینئر صحافی مجاہد جعفری نے ایک آزاد ڈیجیٹل چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی کے ایک سیاسی رہنما، جن کے گڈاپ ٹاؤن میں فارم ہاؤسز موجود ہیں ان کے انمول پنکی کے ساتھ قریبی روابط رہے ہیں۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ فرح گوگی نے مبینہ طور پر انمول پنکی کی ملاقات بشریٰ بی بی سے بھی کروائی تھی جبکہ یہ بھی کہا گیا کہ وہ بنی گالہ میں عمران خان سے ملاقات کر چکی ہیں۔ اس کے ساتھ یہ الزام بھی سامنے آیا کہ انہیں سینیٹر بنانے کے لیے 20 کروڑ روپے طلب کیے گئے تھے۔

Related Posts