میلسی سے ماں اور 3کمسن بچوں کی لاشیں برآمد، واقعہ گھریلو جھگڑا اور خودکشی نکلا

تازہ ترین

تازہ ترین

میلسی

میلسی میں ایک گھر کے اندر ماں اور اس کے 3 کمسن بچوں کی لاشیں برآمد ہونے کے افسوسناک واقعے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، جس سے کیس کے کئی پہلو واضح ہونے لگے۔واقعہ گھریلو جھگڑے سے خودکشی کا نتیجہ نکلا۔ 

پولیس کے مطابق میلسی کے فتح پور کے علاقے میں ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے تینوں بچوں کو اُس وقت کلہاڑی کے وار کر کے قتل کیا جب وہ سو رہے تھے، اور اس کے بعد خود اپنی جان بھی لے لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد سے واقعے کے پیچھے میاں بیوی کے درمیان جاری گھریلو جھگڑے کا پتہ چلتا ہے۔

تفتیشی حکام کا ماننا ہے  کہ واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کرنے کیلئے خاتون کے شوہر کو بھی حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں تقریباً 3 سے 8 سال کے درمیان تھیں جبکہ خاتون کی عمر 30 سال بتائی گئی ہے۔

لاشوں کا پوسٹ مارٹم میلسی کے ٹی ایچ کیو اسپتال میں مکمل کیا گیا، جس کے بعد قانونی کارروائی آگے بڑھائی گئی ہے۔ اس افسوسناک واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کر لیا گیا تاکہ تحقیقات کو باضابطہ طور پر آگے بڑھایا جا سکے۔

Related Posts