حماس کے سینئر ترین رکن عزالدین الحداد شہید ہوگئے۔اسرائیل کا دعویٰ

تازہ ترین

تازہ ترین

حماس
(فوٹو: سما)

اسرائیلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے فضائیہ کے ایک غیر معمولی حملے میں حماس کے عسکری ونگ القسام کے سینئر ترین رکن عزالدین الحداد کو شہید کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نےغزہ شہر کے محلے رمل کے ایک اپارٹمنٹ پرغیرمعمولی حملے میں القسام کے سینئر ترین رکن کی شہادت کا دعویٰ کیا۔ اسرائیلی حکام کے مطابق حملے کےکچھ دیر بعد عزالدین الحداد کی موت کی حتمی تصدیق ہوگئی۔

صیہونی حکومت کے دعوے کے مطابق عزالدین الحداد کے اپارٹمنٹ پر حملے وقت وہیں ایک کار کو بھی نشانہ بنایا گیا جس میں 4 افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی جبکہ فلسطینی قیادت کے مطابق شہید عزالدین الحداد القسام کی 5 رکنی سپریم کونسل کے آخری حیات رکن تھے۔

القسام کے سربراہان محمد الضیف، یحییٰ سنوار اور محمد سنوار کی شہادت کے بعد بنائی گئی 5رکنی سپریم کونسل کے آخری حیات رکن عزالدین الحداد کی شہادت حماس رہنماؤں کیلئے گہرے غم و رنج کا سبب ہے، تاہم فلسطینی اتھارٹی نے تاحال عزالدین الحداد کی شہادت کی تصدیق نہیں کی۔

Related Posts