بجلی کی پیداوار میں تسلسل اور توانائی کے شعبے میں بہتری کیلئے ایک مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے، قطر سے ایل این جی لے کر ایک اور بحری جہاز پاکستان پہنچ گیا ہے۔
پورٹ قاسم کے حکام کے مطابق “مہزم” نامی یہ جہاز راس لفان بندرگاہ سے 56 ہزار 573 میٹرک ٹن ایل این جی لے کر کراچی کے قریب واقع پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوا۔ شپنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ تیسرا ایل این جی کارگو ہے جو آبنائے ہرمز کے راستے سے گزرتے ہوئے پاکستان پہنچا ہے۔
اس سے قبل پہلا ایل این جی جہاز 30 اپریل کو، دوسرا 12 مئی کو جبکہ تیسرا کارگو 15 مئی کو پورٹ قاسم پہنچا تھا۔ اسی دوران 12 مئی کو پورٹ قاسم پر 92 ہزار 500 میٹرک ٹن ایل این جی اتارنے کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا گیا تھا، جو اس شعبے میں ایک اہم پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق قطر سے ایل این جی کی مسلسل فراہمی سے ملک کی توانائی سپلائی چین میں بہتری آئی ہے اور پاور سیکٹر کو زیادہ استحکام حاصل ہو رہا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








